Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں کہر اور دھند سے ٹرین سرویس درہم برہم

راجستھان میں کہر اور دھند سے ٹرین سرویس درہم برہم

جئے پور ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پڑوسی ریاستوں اترپردیش ، پنجاب اور ہریانہ میں کہر اور دھند جاری رہنے پر آج راجستھان میں ٹرین سرویس درہم برہم ہوگئیں جبکہ بیشتر ریل گاڑیاں 7 گھنٹے تاخیر سے چل رہی ہیں۔ اضلاع جئے پور ، چھرو ، سکر ، ادئے پور، جسلمیر اور بامیر میں سردی کی لہر سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے جہاں پر کل شب درجہ حرارت نقطہ اعتماد 1.8 ڈگری سلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے جبکہ گہری دھند اور کہر سے ٹرینے ڈرائیوروں کی حد نظر سمٹ گئی ہے اور ٹرینوں کی رفتار کو گھٹا دیا گیا ہے۔
سرینگر ۔ لہیہ روڈ ٹریفک کیلئے بند
سرینگر ۔ 16 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سرینگر ۔ لہیہ روڈ جو کہ علاقہ لداخ سے جموں و کشمیر کے باقیماندہ مقامات کو مربوط کرتی ہے اتوار سے بند کردی جائے گی ۔ ڈیویژنل کمشنر آفس کے بموجب سرینگر ۔ سونا مارگ گمری ( درہ زوجیلا ) 20 دسمبر سے تمام گاڑیوں کے لیے تا اطلاع ثانی بند کردیا جائے گا ۔ 434 کلو میٹر روڈ موسم سرما میں برفباری کے باعث 4 ماہ کے لیے بند کردی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT