Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / راجستھان میں گایوں کی موت پر گاؤشالہ کے دو عہدیدار معطل

راجستھان میں گایوں کی موت پر گاؤشالہ کے دو عہدیدار معطل

جئے پور ، 6 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت راجستھان نے ایک سرکاری گاؤشالہ میں مبینہ لاپرواہی کے سبب سینکڑوں گایوں کی موت پر دو سینئر عہدیداروں کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر معطل کرتے ہوئے معاملہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیف منسٹر وسندھرا راجے کے جائزہ اجلاس کے بعد گاؤشالہ کے ڈپٹی کمشنر شیر سنگھ لوہادیا اور اِنچارج آر کے شرما معطل کردیئے گئے ہیں۔ وسندھرا نے عہدیداروں کو ہنگونیا گاؤ شالہ کی صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT