Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / راجستھان کی وزیر بہبود خواتین و اطفال کی فیس بک آئی ڈی ہیک

راجستھان کی وزیر بہبود خواتین و اطفال کی فیس بک آئی ڈی ہیک

جے پور، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کی خواتین و اطفال بہبود کی وزیر انیتا بھدیل کی فیس بک آئی ڈی کو نامعلوم افراد نے ہیک کر لیا ہے۔ بھدیل کی جانب سے اس سلسلے میں دارالحکومت کے اشوک نگر تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔  پولیس کے مطابق بھدیل کی طرف سے درج کرائے گئے کیس میں بتایا گیا ہے کہ اُن کی فیس بک آئی ڈی کو کوئی نامعلوم شخص کافی عرصے سے ہیک کرکے چلا رہا تھا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی کل اشوک نگر تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔  پولیس نے آئی ٹی سل ایکٹ میں مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کر دی ہے ۔
مصنوعی دودھ بنانے والی
ڈیری کامنتظم گرفتار
مرینا، 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع کے مڈیا کھیڑا میں مصنوعی دودھ بنانے والی ڈیری پر فوڈ سیکورٹی محکمہ کی ایک ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی دودھ بنانے کے سا ز وسامان اور آلات ضبط کئے ہیں۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق مرینا ضلع کلکٹر ونود شرما کو اس تعلق میں موصول شکایت کے بعدمحکمہ کی ٹیم نے کل ڈیری پر چھاپہ مار ی کی اور وہاں سے بارہ سو لیٹر مصنوعی دودھ اورسا ز وسامان اور آلات ضبط کئے ہیں۔ مصنوعی دودھ بنا کر کھلے مارکیٹ میں فروخت کرنے کے الزام میں ڈیری آپریٹر راکیش سنگھ کرار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT