Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / راجستھان کے ٹاؤن بانسواڑہ میں صورتحال بہتر، کرفیو میں نرمی نہیں

راجستھان کے ٹاؤن بانسواڑہ میں صورتحال بہتر، کرفیو میں نرمی نہیں

ادے پور، 13مئی (سیاست ڈاٹ ) راجستھان کے بانسواڑہ شہر میں ایک عبادت گاہ پر قبضے کے معاملے میں پیش آئے جھگڑے کے بعد کل نافذ کردہ کرفیو میں آج کوئی نرمی نہیں دی گئی ہے حالانکہ صورتحال کشیدہ لیکن قابو میں ہے ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس آنند شریواستو نے بتایا کہ انتظامیہ نے صورتحال کے مدنظر فی الحال کرفیو میں نرمی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں 4 پولیس ملازمین سمیت تین درجن سے زیادہ لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس اب تک 35 افراد کو گرفتار کرچکی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ شہر کوتوالی تھانہ علاقے میں گھانٹواڑہ ا اور گورکھ ایملی میں جمعرات کی شب دو فرقوں میں تنازعہ کے بعد پولیس نے دفعہ 144لگائی تھی۔ اس کے بعد جمعہ کو سہ پہرہوئے تشدد اور آتشزنی کے بعد غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو لگا دیا گیا تھا۔ وزیر دیہی ترقی و پنچایت راج دھن سنگھ راوت اس معاملہ میں دونوں فرقوں کے معتبر افراد کو بلا کر سمجھوتہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT