Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / راجستھان کے 19 اضلاع میں سنگین خشک سالی واٹر ٹرینس اور ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی

راجستھان کے 19 اضلاع میں سنگین خشک سالی واٹر ٹرینس اور ٹینکرس کے ذریعہ پانی کی سربراہی

جئے پور ۔ 18 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریگستانی ریاست راجستھان کے 33 میں سے 19 اضلاع میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی جس پر پیش نظر حکومت بھیلواڑہ کو واٹر ٹرین اور دیگر علاقوں کو ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کر رہی ہے۔ خشک سالی سے متاثرہ 44672 میں سے 17000 دیہاتوں میں عوام پانی کیلئے ترس رہے ہیں جہاں پر محکمہ پبلک ہیلت اینڈ انجنیئرنگ کی جانب سے ٹینکرس کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔ وزیر صحت عامہ کرن مہیشوری نے بتایا کہ پانی کی سربراہی کو بہتر بنانے کیلئے ہرایک ضلع کو 50 لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومیہ 10 لاکھ روپئے کے مصارف سے پھلواڑہ کو ٹرین کے ذریعہ پانی سربراہ کیا جارہا ہے اور دیگر مقامات پر واٹر ٹینکرس روانہ کی جارہی ہیں جبکہ دریں اثناء سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں فی الفور امدادی کام شروع کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT