Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / راجناتھ سنگھ پاک، چین سرحدوں سے متصل علاقوں کا دورہ کریں گے

راجناتھ سنگھ پاک، چین سرحدوں سے متصل علاقوں کا دورہ کریں گے

نئی دہلی ، 12 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ آئندہ ہفتے پاکستان اور چین کے ساتھ سرحدوں کے پاس محاذی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ جموں و کشمیر کے محاذی علاقوں کو منگل کو شروع ہونے والے اپنے سہ روزہ دورے کے دوران وہ سامبا میں انڈو۔تبتن بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) فورس کے کیمپ میں نئے آفیسرز میس کا افتتاح کریں گے۔ وہ ممکنہ طور پر اس سیکٹر کی چوکیوں کا بھی دورہ کریں گے جہاں سرحد پار سے فائرنگ دیکھنے میں آئی ہے۔ راجناتھ اس کے بعد مشرقی لداخ میں چومار کی سرحدی چوکیوں کو جائیں گے جہاں ہندوستانی اور چینی دستوں نے سپٹمبر 2014ء میں صفر سے کم درجہ حرارت میں مدمقابل آکر ٹکراؤ کی صورتحال پیدا کرلی تھی۔ اس کے بعد تھاکونگ اور چوشول میں ہاٹ اسپرنگ اور آئی ٹی بی پی چوکیوں میں پولیس میموریل کا دورہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT