Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / راجناتھ سنگھ کی سمہستھا سانحہ پر شیوراج سنگھ چوہان سے بات چیت

راجناتھ سنگھ کی سمہستھا سانحہ پر شیوراج سنگھ چوہان سے بات چیت

نئی دہلی ۔ /5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے آج رات چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان سے بات چیت کرکے ژالہ باری اور طوفان کے سانحہ میں جو اجین کے سمہستھامہا کمبھ میں 6 افراد کے ہلاک ہوجانے پر صدمہ اور رنج کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کل صبح تک مندر میں معمول کے حالات بحال کردیئے جائیں گے ۔ وہ اجین میں پوری کارروائی کی شخصی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کریں گے کہ معمول کے حالات بحال ہوجائیں ۔ زبردست بارش اور ژالہ باری سے 6 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوچکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT