Friday , August 18 2017
Home / Top Stories / راجناتھ سنگھ ۔ چودھری نثار علی نے صرف مصافحہ کیا

راجناتھ سنگھ ۔ چودھری نثار علی نے صرف مصافحہ کیا

وزیرداخلہ ہند نے اپنے ہم منصب کے ظہرانہ میں شرکت نہیں کی
اسلام آباد 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان، پاکستان کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کا ثبوت آج سارک وزرائے داخلہ اور وزرائے خارجہ کانفرنس میں واضح دکھائی دیا جہاں وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ جب اپنے پاکستانی ہم منصب چودھری نثار علی خاں کے ساتھ روبرو ہوئے تھے۔ دونوں قائدین نے صرف مصافحہ کیا۔ پہلی مرتبہ ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ جیسے ہی راجناتھ سنگھ پوش سرینا ہوٹل میں کانفرنس کے مقام پر پہونچے تو باب الداخلہ پر چودھری نثار علی خاں مندوبین کا خیرمقدم کررہے تھے۔ دونوں قائدین نے صرف مصافحہ کیا اور یہ مصافحہ بھی رسمی نہیں تھا۔ نئی دہلی سے آنے والے ہندوستانی میڈیا کے ارکان بھی کانفرنس ہال میں جارہے تھے۔ انھیں اس موقع پر تصویریں لینے کی اجازت نہیں دی گئی اور پاکستانی عہدیداروں نے انھیں دور ہی رکھا جس کی وجہ سے ہندوستان نے ایک سینئر عہدیدار اور ایک پاکستانی عہدیدار کے درمیان بحث و تکرار بھی ہوئی۔ اس دوران چودھری نے کہاکہ پاکستان سارک اقدامات پر عمل کرنے کا پابند عہد ہے اور وہ علاقائی تنظیم کی کامیابی کا متمنی ہے۔ دریں اثناء وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستانی ہم منصب چودھری نثار علی خاں کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ظہرانہ میں شرکت نہیں کی۔ چودھری نثار علی خاں نے سارک کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کے ظہرانہ کا اہتمام کیا تھا لیکن وہ خود اس مقام سے جلدی چلے گئے۔ اس لئے راجناتھ سنگھ نے بھی ظہرانہ میں شرکت نہیں کی۔ اپنی ہوٹل کے روم میں ہی لنچ کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT