Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / راجناتھ کا آج سے دورۂ کشمیر

راجناتھ کا آج سے دورۂ کشمیر

نئی دہلی۔22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کل سے کشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ اس وادی میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کے حصہ کے طور پر وہ دورہ کررہے ہیں۔ جہاں یہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد تشدد بھڑک اٹھا تھا جس میں اب تک 45 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ کل صبح 11 بجے سرینگر پہونچ رہے ہیں اور وہ چیف منسٹر محبوبہ مفتی سے پہلی مرتبہ ملاقات کریں گے۔ ان کے علاوہ کشمیر کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT