Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / راجناتھ کی نقلی تصویر پیش کرکے ٹی ایم سی تنازعہ میں ملوث

راجناتھ کی نقلی تصویر پیش کرکے ٹی ایم سی تنازعہ میں ملوث

کولکاتا ، 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج تنازعہ پیدا کردیا جبکہ اُس نے مبینہ طور پر مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی سی پی آئی (ایم) لیڈر پرکاش کرت کو مٹھائی پیش کرنے کی نقلی تصویر کا استعمال کیا۔ بی جے پی ، ٹی ایم سی قیادت اور پارٹی کے قومی ترجمان ڈیرک اوبرین کے خلاف پولیس شکایت کا سوچ رہی ہے۔ یہ معاملہ تب منظرعام پر آیا جب ٹی ایم سی نے ڈیرک کی پریس کانفرنس کے بعد شام میں اپنی ویب سائٹ پر دو ویڈیوز اور چھ تصاویر پیش کئے۔ بی جے پی نیشنل سکریٹری سدھارتھ ناتھ سنگھ نے اسے ٹی ایم سی کی مایوسی سے تعبیر کیا۔

TOPPOPULARRECENT