Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر اور ایل بی نگر میں لڑکیوں کی خودکشی

راجندر نگر اور ایل بی نگر میں لڑکیوں کی خودکشی

حیدرآباد /17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں راجندر نگر اور ایل بی نگر حدود میں 2 لڑکیوں نے خودکشی کرلی ۔ جن میں ایک کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ جبکہ ایک نے خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 19 سالہ ونیتا جو بدویل علاقہ کے ساکن بھاسکر کی بیٹی نے کل پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس لڑکی نے گھر والے باہر تقریب میں گئے تھے اور واپسی میں انہوں نے دیکھا کہ ان کی لڑکی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس لڑکی کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی بھوانی جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن آنند کی بیٹی انٹر سال اول کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت سے تنگ آکر لڑکی نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT