Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / راجندر نگر میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

راجندر نگر میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

حیدرآباد ۔ 17؍ اپریل ( سیاست نیوز) راجندرنگر علاقہ میں پیش آئے قتل کے واقعہ میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کا بہیمانہ طور پر قتل کر دیا جبکہ ایک خاتون زخمی کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ منا جو عبدالرحیم کا بیٹا تھا کل رات دیر گئے راجندر علاقہ سے گذر ہا تھا کہ چند نامعلوم افراد نے اسے روک کر جھگڑاشروع کر دیا اور بعدازاں اس کے سر پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کر دیا ۔ اس واقعہ کے دوران نامعلوم افراد نے منا کے ساتھ موجود ایک پر بھی حملہ کیا جس پر وہ شدشد زخمی ہوگئی ۔ راجندرنگر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور خاطیوں کی تلاش شروع کر دی ۔

TOPPOPULARRECENT