Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

راجندر نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ حبیب ساکن چنتل میٹ کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں ایک اے ٹی ایم سنٹر کے قریب بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ حبیب پیشہ سے پینٹر تھا جو چنتل میٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ تاہم پولیس راجندر نگر کو رات کے اوقات تک بھی اس قتل کی تفصیل اور قاتل کا سراغ دستیاب نہ ہوسکا ۔ اس خصوص میں انسپکٹر راجندر نگر مسٹر رویندر نے بتایا کہ حبیب پینٹر تھا جس کا آج صبح قتل کردیا گیا باوثوق ذرائع کے مطابق حبیب پر لاٹھی سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایک سیکوریٹی گارڈ نے حملے کا قریبی نظارہ دیکھا جس سے پولیس پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور اس علاقہ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کا پولیس مشاہدہ کر رہی ہے ۔ تاہم انسپکٹر نے سیکوریٹی گارڈ اور کسی بھی قسم کی تحقیقات کی توثیق نہیں کی اور دعوی کیا کہ قاتل کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT