Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں سرکاری ملازم کی مشتبہ موت

راجندر نگر میں سرکاری ملازم کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 4 ستمبر ۔ ( سیاست نیوز ) راجندرنگر علاقہ میں ایک سرکاری ملازم کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 48 سالہ کے سری راملو جو پیشہ سے سرکاری ملازم تھا ۔ قسمت پور علاقہ میں رہتا تھا۔ کل وہ اپنے گھر سے نکلا تاہم گھر واپس نہیں پہونچا ۔ راجندرنگر پولیس نے ایک اطلاع پر اس کی نعش کو برآمد کرلیا جو علاقہ کے پلر نمبر 250 کے قریب دستیاب ہوئی ۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT