Friday , April 28 2017
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں سڑک حادثہ ، کمسن کی موت

راجندر نگر میں سڑک حادثہ ، کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ /10 مارچ (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ عطاپور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ لڑکا ٹنکو جو عطاپور علاقہ کے ساکن چندر شیکھر کا بیٹا تھا ۔ چندر شیکھر پیشہ سے ہیومیوپیتھی ڈاکٹر بتایا گیا ہے ۔ یہ لڑکا آج دوپہر اپنے مکان کے قریب سیکل سے کھیل رہا تھا کہ واٹر ٹینک کی زد میں آگیا ۔ پولیس کے مطابق یہ لڑکا سیکل پر سواری کررہا تھا کہ واٹر ٹینکر کے ٹائر سے کنکر ٹکراکر لڑکے کو زد میں لے لیا اور اس کنکر کے سبب یہ کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ پولیس راجندر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT