Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں سڑک حادثہ نوجوان کی موت

راجندر نگر میں سڑک حادثہ نوجوان کی موت

حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز)  راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 19 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب محمد اکبر ولد محمد عزیز ساکن کالا پتھر جو پیشہ سے گیاس اسٹو مرمت کرتا تھا کل رات دیر گئے کوالیس کار میں راجیندر نگر علاقے کے اے جی کالج سے گزررہا تھا کہ گاڑی کا اچانک توازن کھونے کے سبب حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ اس حادثہ میں اکبر شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT