Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں عادی سارق گرفتار

راجندر نگر میں عادی سارق گرفتار

شمس آباد 18 ستمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر پولیس نے ایک عادی سارق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے طلائی زیورات کو ضبط کرلیا۔ شمس آباد ڈی سی پی اے آر سرینواس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ سمیر حسین 25 سالہ پیشہ الیکٹریشن ساکن بنڈلہ گوڑہ راجندر نگر متوطن بودھن نظام آباد جاریہ سال راجندر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں سرقہ کی 10 وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ نارسنگی پولیس اسٹیشن حدود میں بھی سرقہ کرچکا ہے۔ بنڈلہ گوڑہ منتقل ہونے سے قبل وہ بودھن میں سرقہ کی 6 وارداتیں انجام دیتے ہوئے جیل جاچکا ہے۔ آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں وہیکل چیکنگ کے دوران اسے گرفتار کرکے تفتیش کرنے پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔ اس کے قبضہ سے 34 تولہ سونا، 1.5 کیلو چاندی، ایک ایل ای ڈی ٹی وی، تین لیاب ٹاپس ، دو ڈیجیٹل کیمرے اور دو دستی گھڑیاں برآمد کرلی گئیں۔ شیخ سمیر حسین جو رات کے اوقات تنہا گھومتے ہوئے بند گھروں کو نشانہ بناتے ہوئے قفل شکنی کے ذریعہ مکانات میں داخل ہوکر سرقہ کیا کرتا تھا سرقہ کے بعد زیورات وغیرہ کو بودھن اور ممبئی میں فروخت کیا کرتا تھا۔ آج صبح اسے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اس موقع پر راجندر نگر اے سی پی گنگا ریڈی، ڈی آئی پرکاش، انسپکٹررویندر وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT