Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / راجندر نگر میں مسلم آٹو ڈرائیور کا بے رحمانہ قتل

راجندر نگر میں مسلم آٹو ڈرائیور کا بے رحمانہ قتل

ساتھیوں پر قتل کا شبہ ، پولیس کو قاتلوں کی تلاش
حیدرآباد /9 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ تاہم پولیس نے مقتول کے ساتھیوں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے اور تحقیقات میں مصروف ہے ۔ انسپکٹر راجندر نگر مسٹر امیندر نے بتایا کہ 42 سالہ محمد فاروق کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ فاروق پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو راجندر نگر علاقہ میں اکثر آیا کرتا تھا ۔ وہ تالاب کٹہ علاقہ کا ساکن تھا اور یہاں 9 نمبر میں اپنے مکان کو اکثر آیا کرتا تھا اور ساتھیوں کے ساتھ رہتا تھا ۔ 7 ڈسمبر کے دن روزآنہ کے معمول کی طرح وہ اپنے مکان سے نکلا اور واپس نہیں پہونچا گھر والے اس خیال میں ہیں کہ وہ سواری ملنے کے سبب مکان نہیں پہونچا ہوگا ۔ تاہم آج راجندر نگر کے علاقہ پلر نمبر 170 اپرپلی میں فاروق مردہ دستیاب ہوا ۔ اپرپلی کے علاقہ میں ایک درخت کے قریب سے پولیس نے فاروق کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ فاروق پر وزنی پتھر ڈالتے ہوئے اس کا بے رحمی سے قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ راجندر نگر پہونچنے کے بعد فاروق اکثر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رہتا تھا ۔ یہ لوگ اکثر ساتھ گھوما کرتے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT