Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / راجندر نگر میں مسلم قبرستان کیلئے اراضی کا مطالبہ

راجندر نگر میں مسلم قبرستان کیلئے اراضی کا مطالبہ

ٹی آر ایس قائدین کی ضلع کلکٹر سے نمائندگی
حیدرآباد۔/20مارچ، ( سیاست نیوز) راجندر نگر حلقہ میں مسلم قبرستان کیلئے 5ایکر اراضی مختص کرنے ٹی آر ایس قائدین نے ضلع کلکٹر و کارپوریٹر کویادداشت پیش کیا۔ سید مزمل احمد ٹی آر ایس اپرپلی ایریا کمیٹی صدر نے بتایا کہ قبرستان کیلئے 5ایکڑ اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا اور آج میلاردیو پلی کارپوریٹر سے ملاقات کرکے بھی ایک یادداشت پیش کی گئی۔ کارپوریٹر نے کہاکہ ٹرانسپورٹ منسٹر مہیندر ریڈی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے اراضی مختص کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ جس کے لئے بروز جمعہ وزیر ٹرانسپورٹ سے ایک وفد ملاقات کرکے یادداشت پیش کرے گا۔مزمل احمد نے کہا کہ راجندر نگر کے مختلف ڈیویژنس کی کثیر تعداد کے ہمراہ کارپوریٹر سے ملاقات کی گئی اور انہوں نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں کارروائی کریں گے اور ضلع کلکٹر نے بھی تیقن دیا کہ قبرستان کیلئے اراضی مختص کی جائے گی۔ اس موقع پر محمد عبدالوحید، سید اسحاق الدین، محمد علیم، منان، یوسف، عزیز، حیدر علی، محمد عبدالبصیر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT