Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / راجوری میں پاکستانی فوج کی فائرنگ اور شلباری

راجوری میں پاکستانی فوج کی فائرنگ اور شلباری

جموں۔ 4 اپریل۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر فوجی چوکیوں اور شہری علاقوں کو شلباری کا نشانہ بناتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ۔ اندرون 24گھنٹے یہ تیسری خلاف ورزی تھی ۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے چھوٹے اسلحہ ، آٹومیٹک اور مارٹرشلس سے بلااشتعال فائرنگ شروع کردی ۔ فوجی چوکیوں پر تعینات سپاہیوں نے جوابی کارروائی کی ۔ ترجمان نے بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا ۔ اضلاع راجوری اور پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر اندرون 24 گھنٹے پاکستان کی یہ تیسری مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے ، کل بھی پاکستانی فوج نے راجوری ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے علاوہ مارٹر بم سے شلباری کی تھی ۔ دیگوار علاقہ میں مارٹر شلباری کے ذریعہ مقامی عوام میں نفسیاتی خوف پیدا کیاجارہاہے ۔ اسی علاقہ میں یکم اپریل کو آئی ای ڈی دھماکے میں جونیر کمشنڈ آفیسر نائب صوبہ دار ایس ایس سوم ہلاک ہوگیا تھا ۔ مارچ میں پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر چار مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT