Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / راجکوٹ میں پہلا ٹسٹ، مودی مدعو

راجکوٹ میں پہلا ٹسٹ، مودی مدعو

راجکوٹ 19 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سوراشٹرا کرکٹ اسوسی ایشن (ایس سی اے) نے وزیراعظم نریندر مودی کو یہاں کھیلے جانے والے پہلے ٹسٹ مقابلے کے لئے مدعو کیا ہے جوکہ 9 تا 13 نومبر انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کھنداری میں ایس سی اے اسٹیڈیم پہلی مرتبہ ٹسٹ مقابلے کی میزبانی کررہا ہے۔ ایس سی اے کے میڈیا منیجر ہیمانشو شاہ نے آج میڈیا نمائندوں سے کہا ہے کہ یہاں پہلی مرتبہ ٹسٹ مقابلوں کی آئندہ ماہ میزبانی کی جارہی ہے اور ہم تہہ دل سے وزیراعظم مودی کو مدعو کرچکے ہیں اور اِن کی موجودگی علاقہ کے کرکٹ مداحوں کے لئے خوشی کا باعث ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT