Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / راجہ سنگھ پر شہر کی فضاء کو مکدر کرنے کا الزام

راجہ سنگھ پر شہر کی فضاء کو مکدر کرنے کا الزام

بیف فیسٹیول میں رکاوٹ پر امجد اللہ خاں خالد کا احتجاج ، گرفتار و رہا
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : قائد مجلس بچاؤ تحریک جناب امجد اللہ خاں خالد سابق کارپوریٹر اعظم پورہ ڈیویژن پولیس کی جمعیت نے ایسے وقت گرفتار کرلیا جب کہ وہ عثمانیہ یونیورسٹی میں طلباء کی جانب سے منعقدہ بیف فیسٹیول میں شرکت کے لیے چنچل گوڑہ سے 9-30 گرفتار کرتے ہوئے مغل پورہ پولیس اسٹیشن میں رکھا اور 2 بجے دن کنچن باغ منتقل کیا اور 6 بجے شام رہائی عمل میں آئی ۔ پولیس کے رویہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت ترجمان مجلس بچاؤ تحریک نے کہا کہ عرصہ دراز سے عثمانیہ یونیورسٹی کے طلباء پرسکون انداز میں بیف فیسٹیول منعقد کرتے چلے آرہے ہیں تاہم راجہ سنگھ ہر وقت پرامن فضا کو مکدر کرنے کے لیے اپنی نچلی گفتگو کے ذریعہ تنازغہ اور پرامن فضا کو درہم برہم کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے چنانچہ اس بار وہ فرقہ پرست بی جے پی کے ایم ایل اے کی حیثیت سے یونیورسٹی میں منعقد شدنی بیف فیسٹیول کو درہم برہم کرنے کی ناکام کوششیں کی ۔ جناب مجید اللہ خاں فرحت نے کہا کہ امجد اللہ خاں خالد کی گرفتاری اور پولیس کی زیادتیوں سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ محکمہ پولیس میں کچھ عہدیدار ایسے بھی ہیں جو فاشٹ ہندوتوا کے نظریہ اور تہذیب کو فروغ دینے پر گامزن ہیں ۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ حکومت فرقہ پرستوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سخت ترین اقدامات نہ کرے گی ۔ سیکولرازم کی بقاء کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT