Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / راجہ سنگھ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

راجہ سنگھ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

امجداللہ خان کی گرفتاری پر ایم بی ٹی کارکنوں کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (پریس نوٹ) عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کے زیراہتمام 10 ڈسمبر کو منعقد شدنی بیف فیسٹیول کی تائید پر پولیس کی جانب سے قائد مجلس بچاؤ تحریک جناب امجداللہ خان خالد کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے دیگر قائدین جناب ایم اے حبیب، حافظ عبدالستار، عبداللہ بیگ، محمد مبین، ساجد خان،  محمد اعظم خان، شیخ احمد حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محکمہ پولیس کا یہ جانبدارانہ رویہ اس بات کی وضاحت کرتا ہیکہ ٹی راجہ سنگھ کو پولیس کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے اور وہ پولیس کی سرپرستی میں غیرجمہوری بیانات کے ذریعہ سستی شہرت پر گامزن ہے۔ قائدین تحریک نے مسٹر کے سی آر وزیراعلیٰ تلنگانہ ریاست سے مطالبہ کیا کہ وہ راجہ سنگھ کے خلاف سخت ترین اقدامات کرے بصورت دیگر حکومت کی نیک نامی کو خدشہ لاحق رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT