Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / راجہ سنگھ کی کشن ریڈی پر تنقید نئی پارٹی قائم کرنے کا اشارہ

راجہ سنگھ کی کشن ریڈی پر تنقید نئی پارٹی قائم کرنے کا اشارہ

حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (آئی این این) بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے پارٹی تلنگانہ یونٹ کے صدر جی کشن ریڈی پر گریٹر حیدرآباد میں دانستہ طور پر پارٹی کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے سوائے ملک کے دیگر حصوں میں بی جے پی ہندوتوا کے استحکام کیلئے کام کررہی ہے لیکن کشن ریڈی محض مجلس اور ٹی آر ایس قائدین سے قریبی روابط کی بناء شہر میں بی جے پی کو کمزور کررہے ہیں۔ انہوں نے کشن ریڈی پر ایم آئی ایم فلورلیڈر اکبر الدین اویسی کے ساتھ تجارتی روابط کا بھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2014ء کے انتخابات میں بی جے پی مزید اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکتی تھی لیکن کشن ریڈی نے خود پارٹی کو وسعت اختیار کرنے نہیں دیا۔ انہوں نے کشن ریڈی پر عثمانیہ یونیورسٹی میں بیف فیسٹیول کے منتظمین کی بالواسطہ تائید کا بھی الزام عائد کیا۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی قیادت نے ان کے الزامات پر اب تک ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ لہٰذا وہ شیوسینا یا ہندو مہاسبھا میں شامل ہوسکتے ہیں یا پھر تلنگانہ میں بی جے پی اسی طرح ہندوتوا کو نظرانداز کرتی رہی تو اپنی نئی پارٹی قائم کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT