Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیا اور ارکان خاندان گرفتار،بہو اور پوتروں کی آخری رسومات

راجیا اور ارکان خاندان گرفتار،بہو اور پوتروں کی آخری رسومات

حیدرآباد۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سرسلہ راجیا کی بہو ساریکا اور تین لڑکوں کی ایم جی ایم ہاسپٹل میں پوسٹ مارٹم کے بعد آخری رسومات انجام دی گئیں۔ ہنمکنڈہ شمشان گھاٹ پر ساریکا کے افرادِ خاندان کی راجیا کے گھر والوں سے نونک جھونک ہوگئی۔ ساریکا اور تین لڑکوں کی موت کے تعلق سے تحقیقات کے بعد ہی حقائق کا پتہ چلے گا۔ پولیس نے سابق کانگریس ایم پی سرسلہ راجیا ، ان کی اہلیہ اور بیٹے کو آج رات گرفتار کرلیا تاکہ ان کی بہو اور تین پوتروں کی موت کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کی جاسکے۔ ساریکا کے شوہر انیل پر ناجائز تعلقات کا الزام ہے اور وہ طویل عرصہ سے قانونی لڑائی لڑ رہی تھیں۔ اس دوران پولیس نے انیل کی معشوقہ ثناء کو بھی پوچھ تاچھ کیلئے تحویل میں لے لیا۔

TOPPOPULARRECENT