Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / راجیندر نگر ایکسپریس ہائی وے پر حادثہ ، 6 زخمی

راجیندر نگر ایکسپریس ہائی وے پر حادثہ ، 6 زخمی

چار کاروں کو نقصان ، تیز رفتاری حادثہ کا سبب
حیدرآباد ۔ 7 ڈسمبر ۔ (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ میں ایکسپریس ہائی وے پر پیش آئے خوفناک حادثہ میں چار کاریں تباہ ہوگئیں اور تقریباً چھ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک تیز رفتار کار جو ایکسپریس ہائی وے پر دوڑ رہی تھی اچانک بے قابو ہوگئی اور ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دوسری سمت سے آرہی ہیں کاروں کو زد میں لے لیا ۔ اس حادثہ میں تقریباً چار کاروں کو نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ انسپکٹر راجندر نگر نے بتایا کہ 19 سالہ سہیل جو طالب علم بتایا گیا ۔ بہادرپورہ علاقہ کا ساکن تھا اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا ۔ سہیل انڈیکا کار میں سوار تھا اور اس کی کار کی مقررہ رفتار بہت زیادہ تیز تھی ۔ کار اچانک پلر نمبر 239 کے یہاں ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی اور دوسری سمت پلٹ گئی اس دوران 3تا 4 کاروں کو شدید نقصان پہونچا ۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طورپر زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT