Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / راجیوگاندھی کے قتل کے حادثہ کو میںکبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی :ممتابنرجی

راجیوگاندھی کے قتل کے حادثہ کو میںکبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی :ممتابنرجی

کلکتہ21مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج سابق وزیر اعظم راجیوگاندھی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے ایک عظیم لیڈر تھے ۔ممتابنرجی نے سماجی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ آج ہی کے دن ہم نے ایک عظیم لیڈر راجیو گاندھی کو کھودیا تھا ۔میں اس دن کو کبھی بھی بھی بھول نہیں سکتی ہوں۔ راجیو گاندھی کا قتل بہت ہی درد ناک اور افسوس ناک تھا ۔یہ حادثہ ہمارے ذہن ہمیشہ حاوی رہے گا اور ان کی یادیں ہمیں آتی رہیں گی۔میں راجیوگاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔اور گانگریس صدر سونیا گاندھی جی، راہل گاندھی اور پرینکا کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔خیال رہے کہ راجیو گاندھی نے ہی پہلی مرتبہ لوک سبھا کیلئے ممتا بنرجی کو جادو پور لوک سبھا حلقے سے ٹکٹ دیا تھا اور ممتا بنرجی کامیاب بھی ہوئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT