Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / راجیو بنسل نے ایئر انڈیاکے سی ایم ڈی کا عہدہ سنبھالا

راجیو بنسل نے ایئر انڈیاکے سی ایم ڈی کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی، 24اگست (سیاست ڈاٹ کام) راجیو بنسل نے سرکاری طیارہ کمپنی ایئر انڈیا کے چیرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی اشونی لوہانی کو اے کے متل کی جگہ پر ریلوے بورڈ کے چیئرمین مقرر کئے جانے کے پیش نظر بنسل کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بنسل ناگالینڈ کیڈر کے 1988 بیچ انتظامی سروس آفیسر ہیں۔ ان کی تقرری تین ماہ یا اگلے حکم تک (جو بھی پہلے ہو) کی گئی ہے ۔ایئر انڈیا نے ایک یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ بنسل سے پہلے ، وہ شہری ایوی ایشن وزارت میں ڈائریکٹر تھے اور ایئر لائن کے شعبے میں کام کرنے کا ایک بہتر تجربہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT