Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو دمو گوڑم پراجکٹ کے نام کی تبدیلی پر اعتراض

راجیو دمو گوڑم پراجکٹ کے نام کی تبدیلی پر اعتراض

حیدرآباد 14 فروری (پریس نوٹ) تلنگانہ قانون ساز کونسل میں قائد اپوزیشن محمد علی شبیر نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے راجیو دمو گوڑم پراجکٹ اور اندرا ساگر رودرما کوٹا لفٹ اریگیشن اسکیم کے ناموں کی تبدیلی پر اعتراض کیا۔ انھوں نے کہاکہ متحدہ آندھراپردیش میں کانگریس حکومت نے جل یگنم پراجکٹ کے تحت مذکورہ بالا پراجکٹس کو شروع کیا تھا تاکہ ضلع کھمم میں آبپاشی کی سہولت فراہم کی جائے اور پینے کے پانی کی ضرورت کو پورا کیا جائے۔ انھوں نے اپنے مکتوب میں کہاکہ دمو گوڑم پراجکٹ کو راجیو دمو گوڑم پراجکٹ سے موسوم کیا گیا ہے اور اسے پامولا پلی ولیج، اسوا پورم منڈل، ضلع کھمم میں تعمیر کرنے کی تجویز ہے تاکہ اس کے ذریعہ اضلاع کھمم اور ورنگل میں تقریباً 2 لاکھ ایکرس کو آبپاشی کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ پینے کے پانی کی سہولت فراہم کی جائے۔ نیز رودرما کوٹالنٹ اریگیشن اسکیم کو اندرا ساگر رودرما کوٹا لفٹ اریگیشن اسکیم سے موسوم کیا گیا ہے۔ اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی ملک کے عظیم قائدین تھے اور انھیں ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز بھارت رتن حاصل ہوا تھا اور ان دونوں نے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ملک اور قوم کی ترقی کے لئے جدوجہد کی اور قومی کاز کے لئے اپنی زندگیوں کی قربانی دی۔ اس لئے اس موڑ پر ان کے ناموں سے موسوم پراجکٹس کے ناموں کو تبدیل کرنا مناسب نہیں ہے۔ انھوں نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ چونکہ وہ دمو گوڑم پراجکٹ کو سری راما پراجکٹ کا نام دینے کا فیصلہ کرچکے ہیں اس لئے انھیں یہ مشورہ دیتے ہیں اس پراجکٹ کو سری راما ۔ اندرا ۔ راجیو ساگر پراجکٹ کا نام دیں یہ بہتر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT