Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو سواگروہا فلیٹس آن لائن فروخت کئے جائیں گے : اندرا کرن ریڈی

راجیو سواگروہا فلیٹس آن لائن فروخت کئے جائیں گے : اندرا کرن ریڈی

حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( این ایس ایس) : وزیر امکنہ اے اندرا کرن ریڈی نے آج کہا کہ بنڈلہ گوڑہ نزد ناگول اور پوچارم سائٹس پر راجیو سوا گروہا اسکیم کے کوئی 5000 فلیٹس کو 7 تا 17 اگست ہراج کے ذریعہ آن لائن فروخت کیا جائے گا ۔ وزیر موصوف نے آج عہدیداروں کے ہمراہ بنڈلہ گوڑہ سائٹ کا دورہ کیا اور ہاوزنگ فسیلٹی کا معائنہ کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے وزیر امکنہ نے کہا کہ فلیٹس کو ہراج کے ذریعہ آن لائن فروخت کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے اور اس کے آن لائن ہراج کے لیے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ وزیر امکنہ نے یہ بھی کہا کہ ان فلیٹس کو عصری بنانے کے لیے 50 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے اور زیر التواء کاموں کو تاخیر کے بغیر مکمل کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT