Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو سواگروہا کے فلیٹس کا سرکاری ملازمین کو الاٹمنٹ

راجیو سواگروہا کے فلیٹس کا سرکاری ملازمین کو الاٹمنٹ

حکومت کا فیصلہ ۔ بنڈلہ گوڑہ اور پوچارم میں فلیٹس دستیاب ‘ پہلے آو پہلے پاؤ کی بنیاد پر منظوری

حیدرآباد 19 جون ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسٹیٹ ہاوزنگ بورڈ نے راجیو سواگروہا کارپوریشن کی جانب سے بنڈلہ گوڑہ اور پوچارم علاقوں میں تعمیر کئے گئے رہائشی اپارٹمنٹس تلنگانہ کے سرکاری ملازمین کو رعایتی قیمتوں پر الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملازمین کی بھلائی ہوسکے ۔ فلیٹس کے الاٹمنٹ پر تبادلہ خیال کیلئے ملازمین کی یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ ہاوزنگ بورڈ کی مینیجنگ ڈائرکٹر چترا رامچندرن نے کہا کہ فلیٹس کے الاٹمنٹ میںشفافیت برتنے کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ہاوزنگ بورڈ محکمہ کی جانب سے مرکز برائے بہتر حکمرانی کے تعاون سے ویب پر مبنی درخواست بھی تیار کی ہے ۔ آج کے اجلاس میں فلیٹس کے الاٹمنٹ کو شفاف بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کے ملازمین کی اسوسی ایشنوں اور یونینوں کے نمائندوں کے سامنے ویب درخواست کا مظاہرہ بھی پیش کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے احکام کے مطابق گذشتہ سال ڈسمبر میں ایک جی او بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ اس کے مطابق بنڈلہ گوڑہ میں تعمیر شدہ مکمل فلیٹس کی قیمتوں کو 1900 روپئے فی مربع فیٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ پوچارم میں 1700 روپئے فی مربع فیٹ قیمت ہوگی ۔ اسی طرح جن فلیٹس کی تکمیل نہیں ہوئی ہے ان کی قیمت بنڈلہ گوڑہ پر 1700 روپئے فی مربع فیٹ اور پوچارم میں 1500 روپئے فی مربع فیٹ مقرر کی گئی ہے ۔ جو فلیٹس مکمل ہوچکے ہیں ان میں فوری رہائش اختیار کی جاسکتی ہے جبکہ جو مکمل نہیں قرار دئے جا رہے ہیں ان میں معمولی کام جیسے الیکٹرکل ‘سانیٹری وغیرہ کی فٹنگس وغیرہ باقی ہیں۔ چترا رامچندرن نے کہا کہ الاٹمنٹ پہلے ہاوز پہلے پاؤ کی بنیاد پر کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہاوزنگ محکمہ کی جانب سے باضابطہ ای درخواست تیار کی جا رہی ہے جس کے ذریعہ فلیٹس کی بکنگ میںشفافیت اور واجبیت کو برقرار رکھا جائیگا ۔ بنڈلہ گوڑہ میں 2746 فلیٹس 544.01 کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ پوچارم میں 2238 فلیٹس دستیاب ہیں۔ یہاں 2604 فلیٹس 4.4.28 کروڑ روپئے کے صرفہ سے تعمیر کئے گئے ہیں۔ یہاں 180 فلیٹس عام شہریو ںکو فروخت کردئے گئے ہیں جبکہ مزید 1470 فلیٹس دستیاب ہیں۔ ریاستی حکومت کے ملازمین کو تلنگانہ میں کام کر رہے ہیں وہ ان فلیٹس کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ درخواست گذار ملازمین بنڈلہ گوڑہ اور پوچارم دونوں ہی مقامات پر کلاسک ‘ بیسک اور سیوک جیسے زمروں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ درخواست داخل کرنے کے خواہشمند ملازمین درخواست کے ساتھ ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس اور 10 ہزار روپئے پروسیسنگ فیس جمع کروائیں۔ یہ فیس 3BHK اور 2BHK کیلئے ہے جبکہ 1BHk کیلئے پانچ ہزار روپئے فیس مقرر کی گئی ہے ۔ فلیٹ کے الاٹمنٹ کی توثیق پر ایک لاکھ روپئے ادا کرنے ہونگے ۔ ملازمین اپنے شناختی نمبر پیش کرتے ہوئے آن لائین رجسٹریشن بھی کرواسکتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT