Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / راجیو سومتراچنندہ حوصلہ بخش شخصیتوں میں شامل

راجیو سومتراچنندہ حوصلہ بخش شخصیتوں میں شامل

نئی دہلی ، 8 ڈسمبر (ای میل) راجیو سومترا جو عالمی شہرت یافتہ مہم جو اور جغرافیہ کے ممتاز ٹیچر، نیز مشہور پیراماؤنٹ کوچنگ سنٹر کے بانی بھی ہیں، انھیں حال میں جاری کردہ کتاب Inspiring Stories of Successful Personalities in India میں نمایاں طور پر جگہ دی گئی ہے۔ یہ کتاب چنڈی گڑھ کے متوطن آنیش بھانوت کی تصنیف ہے۔ وہ نامور میڈیا کنسلٹنٹ بھی ہیں۔ راجیو سومترا کو ملک بھر سے 23 حوصلہ بخش شخصیتوں میں شامل کیا گیا ہے۔ راجیو سومترا کیلئے آسمان ہی حد ہے اور وہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سَر کرنے کے علاوہ چھوٹے ٹاؤنس کے اسٹوڈنٹس کی مدد کرتے ہوئے بھی نئی بلندیاں چھو چکے ہیں۔ ان کے متعدد اسٹوڈنٹس سرکاری نوکریاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ انھوں نے 22 مئی 2013ء کو ایورسٹ کی پہاڑی چوٹی سَر کی اور وہاں فخریہ طور پر ہندوستانی پرچم کے ساتھ ساتھ ’پیراماؤنٹ کوچنگ سنٹر‘ کا پرچم بھی لہرایا۔ کوچنگ سنٹر جو راجیو سومترا کا ڈریم پراجکٹ ہے جس کی شروعات 2005ء میں صرف 5 تا 7 طلبہ کے ساتھ ہوئی تھی، آج دس سال بعد 27,000 اسٹوڈنٹس ملک بھر میں اس کی برانچس میں کوچنگ پارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT