Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو شرما کو زائد ذمہ داری صدر نشین پولیوشن کنٹرول بورڈ مقرر

راجیو شرما کو زائد ذمہ داری صدر نشین پولیوشن کنٹرول بورڈ مقرر

حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت تلنگانہ نے گذشتہ تین یوم قبل خدمات سے سبکدوش ہونے والے چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کو مزید ایک اور نئی ذمہ داری دیتے ہوئے انہیں بحیثیت صدر نشین تلنگانہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ تعینات کیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ڈاکٹر راجیو شرما کو سبکدوشی کے فوری بعد مشیر اعلی برائے حکومت تلنگانہ تقرر کیا ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سنٹر فار گڈگورننس کے نائب صدر نشین کی ذمہ داری بھی راجیو شرما کو ہی تفویض کرنے کی قوی توقع ہے ۔

TOPPOPULARRECENT