Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو ماحولیاتی پائیدار کے زمرہ میں ایوارڈ

راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو ماحولیاتی پائیدار کے زمرہ میں ایوارڈ

شمس آباد ۔ 9 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کو ممبئی میں منعقد ہندوستان ایویشن سمٹ اجلاس میں CAPA کی جانب سے ماحولیاتی پائیداری کے لیے میرٹ ایشیا پیسفک (CAPA) کے چیرمین کے آرڈر کے لیے مرکز جیت کر ایشیا پیسفک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ چیف آپریٹنگ آفیسر GHIAL منیش سنہا نے حاصل کیا ۔ اس موقع پر ایس جی کے کشور چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کہا کہ CAPA کے 12 ویں سالانہ ہندوستان ایویشن سمٹ میں ہماری جانب سے کئے گئے ماحولیاتی پائیداری اور کاربن اثرات میں کمی کے علاقہ میں ہماری کوشش کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ جس کے لیے ہمیں بے حد خوشی ہے ۔ ہم اپنے کاروبار کے ان اہم پہلوؤں پر ہماری توجہ کا ایک بڑا توثیق کے طور پر CAPA کی جانب سے شناخت ملی ۔ شمس آباد ایرپورٹ کو حال ہی میں لیول +3 غیر جانبداری کا درجہ بھی حاصل ہوا تھا جو ACI نے دیا تھا ۔ CAPA ایوارڈ قابل تجدید توانائی ( شمس ) کاربن وسیع ( گرین بلٹ ) اور فعال حمایت کے ساتھ دیگر مختلف ماحول کے تحفظ کے اقدامات کے ذریعہ ماحول کے تحفظ اور پائیدار کوششوں کا نتیجہ ہے ۔ GHIAL ایرپورٹ میں ایل ای ڈی لائٹس اور مختلف توانائی کے تحفظ کے اقدامات کے لیے 5 میگاواٹ سولار پلانٹ بھی ، بلڈنگ مشین سسٹم ، ایر کنڈیشننگ یونٹس کی اصلاح ، کاربن کے اثرات کو ختم کرنے کے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں گزشتہ میں بھی شمس آباد ایرپورٹ کئی ایوارڈس حاصل کرچکا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT