Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر آج دونوں شہروں میں دوڑ مختلف مقامات پر کانگریس قائدین جھنڈی دکھائیں گے ۔ وی ہنمنت راؤ

راجیو گاندھی کی یوم پیدائش پر آج دونوں شہروں میں دوڑ مختلف مقامات پر کانگریس قائدین جھنڈی دکھائیں گے ۔ وی ہنمنت راؤ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ 20 اگست کو آنجہانی راجیوگاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے 4 مقامات سے دوڑ کا آغاز کیا جائے گا ۔ مجسمہ راجیو گاندھی سوماجی گوڑہ پر اس کا اختتام ہوگا ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ مجسمہ مہاتما گاندھی جیمس اسٹریٹ سکندرآباد پر صبح 7-30 بجے جھنڈی دکھا کر سابق رکن اسمبلی مسٹر ایم ششی دھر ریڈی دوڑ کا آغاز کریں گے ۔ مجسمہ جواہر لعل نہرو عابڈس پر سابق ریاستی وزیر مسٹر ایم مکیش گوڑ مجسمہ بی آر امبیڈکر ٹینک بینڈ پر سابق ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر مجسمہ بابو جگجیون رام بشیر باغ پر جھنڈی دکھا کر دوڑ کا آغاز کریں گے ۔ 9-15 بجے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار قائد اپوزیشن مسٹر کے جانا ریڈی سوماجی گوڑہ پر آنجہانی راجیو گاندھی کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے عوام سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئیر قائدین سابق وزراء اور ارکان اسمبلی کے علاوہ پارٹی کارکن بڑی تعداد میں شرکت کرینگے ۔۔

TOPPOPULARRECENT