Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / راجیو گوبا آئندہ معتمد داخلہ بیوروکریسی میں ردوبدل

راجیو گوبا آئندہ معتمد داخلہ بیوروکریسی میں ردوبدل

نئی دہلی ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) معتمد شہری ترقیات راجیو گوبا کو آج بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کے تحت اگلا معتمد داخلہ نامزد کیا گیا۔ وہ راجیو مہریشی کے جانشین ہوں گے جو اپنی میعاد 30 اگست کو مکمل کررہے ہیں۔ راجیو گوبا 1982ء بیاچ کے جھارکھنڈ کیڈر کے آئی ایس آفیسر ہیں۔ آج جملہ 16 سکریٹریز کا مختلف مرکزی حکومتی محکمہ جات کیلئے تقرر کیا گیا ہے۔ حکومت نے اس ردوبدل میں بعض معتمدین کے قلمدان تبدیل کردیئے ہیں۔

کرناٹک میں اسمبلی کے اسپیکر نے دو صحافیوں کو سزا سنائی
بنگلورو۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) اسپیکر کرناٹک اسمبلی کے بی کولیواڑ نے آج کنڑ اخباروں کے دو صحافیوں بشمول ممتاز جرنلسٹ روی بیلاگرے کو لیجسلیٹرس کے خلاف ہتک آمیز آرٹیکلس تحریر کرنے کی پاداش میں ایک سال کیلئے جیل کی سزا سنائی ہے۔ اسپیکر نے یہاں ایوان میں اعلان کیا کہ ریاستی اسمبلی میں کنڑ اخباروں کے دو جرنلسٹوں کو اہانت آمیز مضامین شائع کرنے کی پاداش میں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر نے قید کے علاوہ دونوں پر فی کس 10 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا۔

TOPPOPULARRECENT