Sunday , September 24 2017
Home / Top Stories / راجیہ سبھا رائے دہی کے دوران جے ایم ایم رکن اسمبلی گرفتار

راجیہ سبھا رائے دہی کے دوران جے ایم ایم رکن اسمبلی گرفتار

رانچی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام)جے ایم ایم رکن اسمبلی چمرا لندا کی آج ڈرامائی گرفتاری عمل میں آئی جبکہ جھارکھنڈ سے راجیہ سبھا کی دو نشستوں کیلئے انتخابات کے سلسلے میں رائے دہی جاری ہے۔ گرفتاری وارنٹ پر پولیس کی اس کارروائی پر کئی شبہات ابھر رہے ہیں۔ کانگریس کے دو ارکان اسمبلی کو بھی علیحدہ مقدمات میں گرفتاری کا سامنا ہے لیکن آج ان دونوں نے رائے دہی میں حصہ لیا۔ قبل ازیں کانگریس اپنے ارکان اسمبلی کی امکانی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کا منصوبہ رکھتی تھی، کیونکہ یہ سمجھا جارہا تھا کہ انتخابات میں ان دو ارکان کو رائے دہی سے روکنے کی کوشش کی جائے گی۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی یہاں حکمراں بی جے پی کے امیدوار ہیں اور ان کی کامیابی یقینی ہے تاہم بی جے پی کے مہیش پودار اور جے ایم ایم سربراہ شیبو سورین کے فرزند بسنت کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ اگر اپوزیشن جماعتیں متحد ہوجائیں تو دوسری نشست کے لئے بی جے پی کو نقصان ہوسکتا ہے۔ جے ایم ایم رکن اسمبلی چمرالندا 2013ء کے مقدمہ میں گرفتاری وارنٹ کا سامنا کررہے تھے۔ یہ مقدمہ اسمبلی گیٹ کے روبرو رات کے وقت مبینہ طور پر ایک جھڑپ سے متعلق ہے۔

TOPPOPULARRECENT