Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا رکن نے جٹ طیاروں کے ذریعہ کالا دھن منتقل کیا ؟

راجیہ سبھا رکن نے جٹ طیاروں کے ذریعہ کالا دھن منتقل کیا ؟

دیما پور ۔ /27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نوٹ بندی کے اعلان کے بعد راجیہ سبھا کے ایک رکن نے مبینہ طور پر 4 جٹ طیاروں کے ذریعہ تقریباً18 کرو ڑ روپئے کا کالا دھن ہریانہ کے صنعتی ٹاؤن ہسار سے ناگالینڈ کے دیما پور منتقل کیا ۔ ناگا قبائیل کو انکم ٹیکس سے استثنیٰ کا فائدہ اٹھانے کے مقصد سے یہ منصوبہ بنایا گیا تھا ۔ ایک سرکردہ روزنامہ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ ہریانہ کے ایک تاجر کی ہدایت پر یہ نقد رقم 12 ، 13 اور 14 نومبر پھر آخری مرتبہ /22 نومبر کو منتقل کی گئی ۔ اس تاجر نے اہم سیاسی شخصیتوں کو فائدہ پہونچانے کیلئے یہ منصوبہ بندی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT