Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا سے ترنمول کانگریس کا واک آئوٹ

راجیہ سبھا سے ترنمول کانگریس کا واک آئوٹ

دلتوں اور اقلیتوں کے خلاف مظالم پر وزیراعظم سے بیان دینے کا مطالبہ
نئی دہلی۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس نے آج دلتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں پر وزیراعظم نریندر مودی سے بیان دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیہ سبھا سے واک آئوٹ کردیا۔ ایوان میں یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے ڈیرک ا وبرین (ٹی ایم سی) نے کہا کہ انہوں نے کارروائی ملتوی کرنے کیلئے ضابطہ 267 کے تحت ایک نوٹس دی ہے تاکہ ملک بھر میں دلتوں اور اقلیتوں پر مظالم کے خلاف احتجاج پر بحث کی جاسکے۔ تاہم نائب صدرنشین پی جے کورین نے بتایا کہ یہ نوٹس نامنظور کردی گئی ہے۔ سکھیندو شیکھر رائے (ٹی ایم سی) نے بتایا کہ دستور میں مزین دلتوں اور اور اقلیتوں کے حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔ کوئی حکومت کے قوم دشمن سرگرمیوں کو کچلنے کیلئے نیشنل انوسٹگیشن ایجنسی (این آئی اے) قائم کیا ہے لیکن دلتوں پر حملے بھی قوم دشمنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو چاہئے کہ درج فہرست ذاتوں و قبائل کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم پر بیان دیں۔ جب نائب صدرنشین نے کہا کہ یہ مسئلہ اہمیت کا حامل ہے لیکن ضابطہ 267 کے تحت نوٹس قبول نہیں کی جاسکتی جس پر ترنمول کانگریس ارکان نے پردھان منتری بیان دو کے نعرے بلند کرنے لگے اور کورین اپنے موقف پر اٹل رہے تو ٹی ایم سی ارکان نے واک آئوٹ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT