Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان سے وزیر اعظم کی ملاقات

راجیہ سبھا میں اپوزیشن ارکان سے وزیر اعظم کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج راجیہ سبھا میں این سی پی سربراہ شردپوار سے دوبدو ملاقات کی اور بعض دیگر اپوزیشن ارکان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تبادلہ خیال کیا ۔ لنچ وقفہ کے لیے ایوان کی کارروائی التواء کے ساتھ ہی وزیر اعظم اپنی نشست سے اُٹھ کھڑے ہوئے اور اپوزیشن کی نشستوں کی طرف پیشقدمی کی ۔ انہوں نے کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما سے مصافحہ کیا ہے ۔ شردپوار کی سمت بڑھتے ہوئے چند منٹوں کے لیے بات چیت کی ۔ دیگر ارکان بشمول کنی موذی ( ڈی ایم کے ) اور نامزد رکن انو آغا سے بھی خیر و عافیت دریافت کی ۔ بعد ازاں ایوان سے چلے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT