Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے طرز عمل پر تنقید

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے طرز عمل پر تنقید

ایوان میں چوہے ۔ بلی کا کھیل جاری ۔ مرکزی وزیر وی کے سنگھ کا بیان
نئی دہلی 4 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کتے سے متعلق اپنے ریمارک پر پارلیمنٹ میں تنقیدوں کا سامنا کر رہے مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے آج کہا کہ وہ راجیہ سبھا میں چوہے اور بلی کا کھیل دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس اور راہول گاندھی پر اوچھی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ۔ ایسے وقت میں جبکہ کانگریس اور بی ایس پی نے راجیہ سبھا میں وی کے سنگھ کے ریمارکس پر کارروائی میں خلل پیدا کیا تھا وی کے سنگھ نے کہا کہ جو لوگ انہیں تنقیدوں کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ در اصل مذاق کا موضوع بن رہے ہیں ۔ انہوں نے میڈیا کے ایک گوشے پر بھی تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ وہ ’ سپاری صحافت ‘ میں ملوث ہیں۔ وی کے سنگھ نے اپنے فیس بک پوسٹ پر کہا کہ ان کی توقع یہ تھی کہ راجیہ سبھا میں اپنا زیادہ تر وقت قوم کی بہتری اور فلاح و بہبود پر صرف کیا جائیگا اور چھوٹی ذہنیت کو ترک کردیا جائیگا ۔ تاہم ان کا یقین اس وقت بری طرح متاثر ہوگیا جب انہوں نے دیکھا کہ راجیہ سبھا کے ارکان تنگ ذہنیت کا شکار ہیں اور چوہے بلی کا کھیل کھیل رہے ہیں جس کا بیان کرنا ان کیلئے تکلیف دہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ان کے تصور سے بھی باہر کی ہے کہ راجیہ سبھا میں کچھ ارکان ایسے بھی ہیں جو ایسی طاقتوں سے مماثلت رکھتے ہیں جن کے تعلق سے ہمیں بچپن سے ہی دور رہنے کی تلقین کی جاتی تھی ۔ اپوزیشن جماعتیں بشمول کانگریس اور بی ایس پی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وی کے سنگھ کو وزارت سے بیدخل کردیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT