Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں اکثریت پر کوٹہ نظام کا خاتمہ : نتیش

راجیہ سبھا میں اکثریت پر کوٹہ نظام کا خاتمہ : نتیش

بہار شریف ۔15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے تحفظات کے مسئلہ پر بی جے پی پر تنقید میں اضافہ کرتے ہوئے آج دعوی کیا کہ اگر بی جے پی کو راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل ہوجائے تو وہ دستور میں ترمیم کے ذریعہ کوٹہ نظام برخاست کردے گی۔ انہوں نے عوام کو بی جے پی کے عزائم کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ایس سی، ایس ٹی اور پسماندہ طبقات کیلئے تحفظات کا خاتمہ کردیں گے۔ اگر وہ کسی نہ کسی طرح راجیہ سبھا میں اکثریت حاصل کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہار کے ایوان اسمبلی میں اکثریت حاصل کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ اس سے ایوان بالا میں ان کا موقف بہتر ہوجائے گا۔ اگر راجیہ سبھا میں این ڈی اے کے ارکان کی تعداد میں اضافہ ہوجائے تو وہ دستور میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT