Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں سبکدوش ہونے والے ارکان کی وداعی تقریب

راجیہ سبھا میں سبکدوش ہونے والے ارکان کی وداعی تقریب

فلم اداکارہ سے سیاستداں بننے والی ریکھا کی بجٹ اجلاس میں پہلی بار شرکت
نئی دہلی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں سیاسی خطوط سے بالاتر ہوکر ہم آہنگی کے مناظر دیکھے گئے جبکہ ایوان میں سبکدوش ہونے والے 17 افراد کی وداعی تقریب منعقد کی ، جس میں ایوان کے ارکان نے بلالحاظ پارٹی وابستگی سبکدوش ہونے والے ارکان کے تجربے اور ہندوستان کی جمہوریت کی گہری جڑوں کے محافظین کی حیثیت سے دل کھول کر ان کی ستائش کی۔ صدرنشین راجیہ سبھا محمد حامد انصاری تمام ارکان کی قیادت کررہے تھے۔ دریں اثناء اجلاسوں سے اپنی غیرحاضری کی بناء پر اکثر تنقید کا نشانہ بننے والی ریکھا پورے بجٹ اجلاس میں پہلی بار راجیہ سبھا کے اجلاس میں شرکت کرتی دیکھی گئیں۔ وہ اپنی نشست پر بیٹھی ہوئی تھیں۔ صرف چند منٹ موجود رہنے کے بعد وہ کانگریس رکن رینوکا چودھری کے ساتھ ایوان سے باہر چلی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT