Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / راجیہ سبھا میں عبدالغیور قریشی کو خراج عقیدت

راجیہ سبھا میں عبدالغیور قریشی کو خراج عقیدت

نئی دہلی، 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا نے ایوان کے سابق رکن عبدالغیور قریشی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے آج انہیں خاموشی اختیار کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔مسٹر قریشی کا حال میں 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے ۔چیئرمین حامد انصاری نے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر مسٹر قریشی کے انتقال کی اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر قریشی کی پیدائش دسمبر 1932 میں مدھیہ پردیش کے اجین میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی عوامی زندگی ایک وکیل کے طور پر شروع کی تھی۔ وہ قانون کے ماہر تھے اور ایک مؤثر منتظم کے طور پر جانے جاتے تھے ۔

نیتی کا 15 سالہ ویژن
نئی دہلی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومتی سرپرستی کا حامل ادارہ نیتی آیوگ 15 سالہ ویژن دستاویز کی تیاری ڈسمبر تک مکمل کرلینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اگلا عام بجٹ طویل مدتی ترقیاتی حکمت عملی کی مطابقت میں ترتیب دیئے جانے کا منصوبہ بھی ہے۔ اس ضمن میں ایک سرکاری عہدیدار نے کہاکہ ہم عام بجٹ سے قبل ڈسمبر تک 15 سالہ ویژن کی تکمیل چاہتے ہیں۔ یہ بارہویں پانچ سالہ منصوبہ 2012-17 کا قطعی سال ہے۔ لہٰذا آئندہ بجٹ اس دستاویز کی رہنمائی میں ہونا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT