Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / راجیہ سبھا میں میٹرنٹی بینفٹ بل کی منظوری

راجیہ سبھا میں میٹرنٹی بینفٹ بل کی منظوری

نئی دہلی۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) سیاسی وابستگیوں کے قطع نظر راجیہ سبھا میں آج مابعد زچگی خاتون ملازمین کو 26ہفتوں کی رخصت فراہم کرنے کیلئے ایک بل منظور کرلیا ہے اور بعض ارکان نے والد کو بھی رخصت کی سہولت دینے کیلئے قواعد وضع کرنے کا اصرار کیا تاکہ نومولود بچہ کی پرورش میں والدین مشترکہ ذمہ دار ادا کرسکیں۔ وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کے پیش کردہ میٹرنٹی بینفٹ ( ترمیمی ) بل 2016 کو آج ندائی ووٹ سے منظور کرلیا گیا جس کے باعث زچہ خواتین کی رخصتوں میں 12 سے 26ہفتوں کا اضافہ ہوجائیگا اور منظم شعبہ میں برسر کار 1.8 ملین خواتین کیلئے فائدہ پہنچے گا۔ مذکورہ قانون کا اطلاق ایسے اداروں پر ہوگا جہاں پر 10 یا اس سے زائد ملازمین برسر خدمت ہیں۔

TOPPOPULARRECENT