Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں وزیراور بی جے پی ایم پی کی سرزنش

راجیہ سبھا میں وزیراور بی جے پی ایم پی کی سرزنش

نئی دہلی ۔ 9 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کے نائب صدرنشین پی جے کورین نے وزیر توانائی پیوش گوئل اور بی جے پی کے سینئر رکن وی پی سنگھ بڈنور کی اس وقت سرزنش کی جب وہ ایوان میں نظم و ضبط قائم کرنے کیلئے ان (کورین) کی کوششوں کے دوران مسلسل ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے تھے۔ شری شری روی شنکر کے خانگی پروگرام کیلئے ہندوستانی فوج کے استعمال کی اجازت پر اپوزیشن کے احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT