Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا میں پی اے سنگما کو خراج عقیدت

راجیہ سبھا میں پی اے سنگما کو خراج عقیدت

نئی دہلی ۔ 8 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : سابق اسپیکر لوک سبھا پی اے سنگما کی موت پر آج راجیہ سبھا میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ صدر نشین حامد انصاری نے انہیں ایک ممتاز پارلیمنٹرین اور قابل ایڈمنسٹریٹر قرار دیا ۔ آج ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی انصاری نے مطلع کیا کہ پی اے سنگما کا بعمر 68 سال 4 مارچ کو انتقال ہوگیا اور بتایا کہ ایک پروفیسر ، ایڈوکیٹ اور جرنلسٹ کی حیثیت سے متعدد سماجی تنظیموں سے وابستہ رہے اور پسماندہ قبائل اور دبے کچلے طبقات کی خدمات انجام دیں ۔ وہ پہلی مرتبہ 1977 میں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور انہیں 1996 میں ایوان کا اسپیکر بنایا گیا تھا ۔ بعد ازاں ارکان نے 2 منٹ کی خاموشی مناکر آنجہانی سنگما کو خراج عقیدت پیش کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT