Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / راجیہ سبھا نشست کیلئے سابق وزیر فرید الدین کو نامزد کرنے اقلیتوں کی اپیل

راجیہ سبھا نشست کیلئے سابق وزیر فرید الدین کو نامزد کرنے اقلیتوں کی اپیل

نیالکل۔20اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ میں ارکان راجیہ سبھا کی اہل نشست کیلئے ٹی آر ایس پارٹی کے کئی قائدین اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ضلع میدک سے سابق ریاستی وزیر فرید الدین ٹی آر ایس قائد کے نام بھی شامل ہیں ۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد راجیہ سبھا پر کسی بھی مسلم قائد کو نامزد نہیںکیا گیا ۔ فرید الدین اقلیتوں میں کافی مقبول سیکولر تجربہ کار سیاستداں ہیں ۔ سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی راج شیکھر ریڈی کی کابینہ میں بحیثیت وزیر اقلیتی بہبود کے عہدہ پر اپنی خدمات انجام دیا ۔ صدر ٹاؤن ٹی آر ایس محمد یعقوب ‘ محمد مبین پاشاہ نے کہا کہ فرید الدین کی قیادت میں ظہیرآباد صدر نشین بلدیہ نیالکل منڈل پریشد کوہیر ایم پی پی کے عہدوں پر ٹی آر ایس میں اپنا قبضہ جمایا ہے ۔ اگر ضلع میدک سے فرید الدین کو راجیہ سبھا کے عہدہ پر نامزد کیا جائے تو اقلیتوں میں کافی مسرت کی لہر دوڑے گی ۔ ضلع میدک کے ٹی آر ایس مسلم قائدین نے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی کہ وہ راجیہ سبھا کے عہدہ پر سابق وزیر فرید الدین کو نامزد کر کے مسلم اقلیت دوقت کا ثبوت دیں ۔

TOPPOPULARRECENT