Friday , September 22 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا چناؤ : پانچ ریاستوں میں 11 جون کو مقابلہ آرائی

راجیہ سبھا چناؤ : پانچ ریاستوں میں 11 جون کو مقابلہ آرائی

نئی دہلی ، 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش، کرناٹک، راجستھان، مدھیہ پردیش اور ہریانہ میں 11 جون کے راجیہ سبھا انتخابات کیلئے ماحول پوری طرح تیار ہوچکا ہے کیونکہ وہاں بلامقابلہ انتخاب ممکن نہیں ہوپایا جبکہ مرکزی وزراء پیوش گوئل اور سریش پربھو، سینئر کانگریس لیڈر پی چدمبرم، جے ڈی (یو) لیڈر شرد یادو اور ٹاملناڈو میں آل انڈیا انا ڈی ایم کے اور ڈی ایم کے پارٹی کے تمام چھ نامزد امیدواروں کو آج بلامقابلہ منتخب قرار دیا گیا ہے۔ آج نامزدگیوں سے دستبرداری کی قطعی مہلت کے اختتام کے ساتھ ہی یو پی اور مدھیہ پردیش میں سخت مسابقت کی راہ ہموار ہوگئی جہاں کانگریس کے نامزد امیدواروں کپل سبل اور ویویک ٹنکھا (سپریم کورٹ وکیل) کی کامیابی کا فیصلہ بی ایس پی کے موقف سے طے ہوسکتا ہے، جس نے اترکھنڈ میں کانگریس حکومت کو ایوان اسمبلی میں عددی طاقت کی حالیہ آزمائش میں مشکل سے باہر نکلنے میں مدد کی تھی۔ مدھیہ پردیش میں تین نشستوں کیلئے پولنگ ہوگی، جہاں برسراقتدار بی جے پی کی طرف سے ایم جے اکبر اور پارٹی کے سینئر حکمت ساز انیل مادھو دَوے کی جیت یقینی ہے۔ اترپردیش میں راجیہ سبھا کی 11 نشستوں کیلئے 12 امیدواروں کی موجودگی کی وجہ سے مقابلہ آرائی پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT