Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / راجیہ سبھا کو برخاست کردینے بی جے پی کے مطالبہ پر تنقید

راجیہ سبھا کو برخاست کردینے بی جے پی کے مطالبہ پر تنقید

چندی گڑھ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کروکشیترا کے بی جے پی ایم پی راج کمار سیانی کے حالیہ بیان کی مذمت کی کہ راجیہ سبھا کو برخاست کردیا جانا چاہئے۔ کانگریس نے مزید کہاکہ زعفرانی پارٹی کے نزدیک جمہوری اداروں کا کوئی احترام نہیں ہے۔ وہ لوگ (بی جے پی ارکان) جمہوری اداروں کے لئے کسی قسم کی عزت و وقار کا معاملہ نہیں رکھتے۔ کانگریس کی راجیہ سبھا رکن کماری شلیجہ نے بی جے پی کے ایم پی کے حالیہ تبصرہ کا حوالہ دیا جس میں انھوں نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے راجیہ سبھا کی ضرورت اور افادیت پر سوال اُٹھایا تھا۔ شلیجہ نے کہاکہ راجیہ سبھا ریاستوں کا ایک مضبوط کونسل ہے اور یہ نہایت ہی کارآمد ہے۔ جمہوری اداروں کو کسی کی خواہش اور مرضی پر برخاست نہیں کیا جاسکتا۔ سیانی نے کل کہا تھا کہ راجیہ سبھا کی ضرورت نہیں ہے اس سے ملک کا شدید نقصان ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT